خیبرپختونخوا میں آزاد احتساب کمیشن کی منظوری
پشاور:پاکستانی صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے کرپشن کے خاتمہ کے لئے آزاد اور خود مختار احتساب کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں وزیراعلٰی پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں امن وامان ، کرپشن کے خاتمہ اور یکساں نظام تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے آزاد اور خود مختار احتساب کمیشن کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرکے کسی بھی تھانے میں ایس ایچ او کو مخصوص مدت تک کے لئے تعیناتی کے بعد تبدیل کردیا جائے گا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دی جائے گی جب کہ کابینہ نے مارچ 2014ء میں تعلیمی سال کے آغاز پر یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
0 comments: